نئی دہلی:05 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) گزشتہ دنوں اپنے بیانات کو لے کر تنازعہ میں رہے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھونے مودی پر مسائل سے فرار ہونے کا الزام لگایا۔ سدھونے کہا کہ مودی جی صرف دو منصوبوں کے لئے جانے جائیں گے ایک نوجوانوں کے لئے پکوڑا منصوبہ اور دوسرا بھگوڑ ا منصوبہ۔اس کے علاوہ سدھو سے جب پنجاب میں تشہیر نہ کرنے پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جہاں کانگریس انہیں تشہیر کے لئے بھیجے گی وہاں وہ جائیں گے۔ مودی پر حملہ بولتے ہوئے سدھو نے کہا سرجیکل اسٹرائیک ڈاکٹر منموہن سنگھ حکومت میں بھی ہوئی ہے، لیکن یہ عام کرنے کی چیز نہیں ہے۔ فوج کے نام پر ووٹ مانگنا ٹھیک نہیں ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ میں نے وزیر اعظم کو جھوٹا کہا ہے، تو کیا ایماندار ہریش چندر کہوں؟ انہوں نے سوال پوچھا کہ کہاں ہے تمہارے 15 لاکھ؟ کہاں ہے 2 کروڑ روزگار، کہاں ہے گنگا کی صفائی؟ آپ جھوٹے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پرمودی جی کی آرمی کے بیان پر بھی حملہ بولا۔